مقبوضہ جموں و کشمیر
ڈوڈہ: بھارتی فوجی حادثاتی طورپر گولی لگنے سے ہلاک
جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک بھارتی فوجی اہلکارحادثاتی طورپرگولی لگنے سے ہلاک ہو گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کا رہائشی فوجی اہلکار وقاص رگھو اپنی رائفل صاف کر تے ہوئے اچانک گولی چلنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ گولی فوجی اہلکار کے سینے میں لگی ۔رگھو کوزخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ لے جایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔