مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: کورونا کے باعث ایک شخص کی موت

جموں15 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکوروناوبا کی وجہ سے ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی ہے جب کہ وائرس کے 151 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جموں خطے سے ایک ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 4,789 ہیں جن میں وادی کشمیر سے 2,433 اور جموں خطے سے 2,356 شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ وادی کشمیر سے 94 جبکہ جموں خطے سے 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے اب تک متاثر ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80ہزار 7سو 46ہوگئی ہے۔ ان کل کیسز میں 3 لاکھ6ہزار 2سو 22 وادی کشمیر جبکہ 1لاکھ74ہزار5سو 24 جموں ڈویڑن سے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button