مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : انتظامیہ نے 9 سرکاری ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم دیدیا

سرینگر24 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے 9 سرکاری ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم دیا ہے۔ان پر بدعنوانی کا الزام کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملازمین کو جموں و کشمیر سول سروس ریگولیشنز کی دفعہ 226(2)کے تحت برطرف کیا گیا ہے۔ یہ دفعہ انتظامیہ کو 22 سال کی سروس مکمل کرنے یا 48 سال کی عمر تک پہنچنے پر کسی بھی وقت سرکاری ملازمین کو ریٹائر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ان ملازمین کا تعلق محکمہ ہاو¿سنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ سے ہے۔
قبل ازیں قابض بھارتی انتظامیہ کئی کشمیری سرکاری ملازمین کو بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے جاری تحریک سے وابستگی پر برطرف کر چکی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button