مقبوضہ جموں و کشمیر

باہمولہ ، رامبن میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

سرینگر05 اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ اور رامبن اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے بارہمولہ قصبے، سوپور، سنگرامہ اور رفیع آباد کے علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیاکہ انہیں معروف نذیر صالح اور شاہد شوکت بالا کی تلاش ہے جو سحری کے وقت پولیس اسٹیشن بارہمولہ سے فرارہوئے ہیں۔ وہ مئی 2022 سے حراست میں تھے۔تاہم لوگوں کو خدشہ ہے کہ پولیس ان دونوں کو جعلی مقابلے میں شہید کرنا چاہتی ہے ، اس لئے ان کے فرار ہونے کا ڈرامہ رچایاجارہا ہے۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں ، پیراملٹری فورسز اورپولیس اہلکاروں نے بدھ کو ضلع رامبن کے علاقے کھاری جملوان میں محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button