پاکستان

پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے شہید برہان وانی کوشاندار خراج عقیدت

اسلام آباد08 جولائی (کے ایم ایس)
پاکستان کی حکومت اور عوام نے ممتاز کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی چھٹی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
وزارت امور خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ممتاز کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی چھٹی برسی منائی جارہی ہے۔پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں برہان وانی کی بے لوث خدمات اور قربانیوں پر ان کی زندگی اور میراث کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیاہے کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کے ایک چہرے کے طور پر برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان ایک بار پھر بھارتی حکومت پر زور دیتا ہے کہ وہ طاقت کے اندھا دھند استعمال اور کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو مسلسل نشانہ بنانے سے باز رہے۔پاکستان عالمی برادری پر بھی زور دیتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button