پاکستان

پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ

foreign-officeاسلام آباد:
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کیلئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران کہاکہ 11جون کو سرینگر کے چوٹہ بازار میں ہونے والے کشمیریوں کے قتل عام کی33 ویں برسی منائی گئی۔انہوں نے کہاکہ 11جون 1991کو بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے کشمیریوں پر فائرنگ کرکے 32 شہریوں کو شہید اور 22 کو زخمی کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہدامیں ایک معمر خاتون اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم اس غمناک موقع پر متاثرین کو یاد اور ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ممتا ززہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے اپنے بھارتی ہم منصب کو مبارک باد روایات کا حصہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button