پاکستان

پاکستان نے دشمن کو معرکہ حق میں سری نگر سے بھٹنڈا تک ذلت آمیز سبق سکھایا، سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں دشمن کو سری نگر سے بھٹنڈا تک ایک انتہائی ذلت آمیز سبق سکھایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ائیر ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا، پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے پاکستان کی پیشکش کے باوجود جارحیت کی، پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھر پور اور منہ توڑ جواب دیا، بھارت کے ائیر ڈیفنس سسٹم کوبالکل مفلوج کردیا ۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کو دندان شکن شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے، سری نگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو ایک بھر پور سبق سکھایا، پاکستان کے سائبر شاہینوں نے دشمن کی سائبر سکیورٹی کو تباہ کردیا، بھارتی فضائیہ کوتذلیل سے بھر پور شکست دی۔
ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملا دیا، دشمن کی تمام تنصیبات پاک فضائیہ کے نشانے پر تھیں، ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو لمحوں میں تباہ کردیا، بنیان مرصوص میں پاکستان نے بہترین ڈرون صلاحیت کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے فضائیہ، الیکٹرانک اور سائبر وار فیئر میں دشمن کو دھول چٹائی۔ ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا پاک فضائیہ نے ریکارڈ ٹائم میں دشمن کی تنصیبات کو تباہ کیا، ہر جوان نے معرکہ حق میں بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا، ہماری قومی قیادت کی وجہ سے یہ کامیابیاں سمیٹنے کا موقع ملا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین قیادت نے کامیابی میں اہم کردار کیا، پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترےگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button