مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کا 43ویں روز بھی احتجاج جاری

جموں 13 جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کا ضلع جموں میں احتجاج آج 43ویں دن میں بھی جاری رہا ۔ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں تعینات یہ ملازمین اپنے متعلقہ آبائی اضلاع میں فوری تبادلے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں شہر کے امبیڈکر چوک میں آل جموں بیسڈ ریزرو کیٹاگری ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملازمین کا احتجاجی جاری ہے ۔احتجاجی ملازمین نے قابض حکام کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ وادی کی موجودہ صورتحال ان کیلئے سازگار نہیں ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر زور دیا کہ وہ ضروری احکامات جاری کریں جس کے بارے میں حال ہی میں جموں میں ان کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران ان کے 3 نکاتی حقیقی مطالبات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ مطالبات میں ایک جامع ٹائم بانڈ ٹرانسفر پالیسی ، ملازمین کی خدمات کا ان کے متعلقہ اضلاع میں استعمال اور جموں میں مقیم ملازمین پر وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال میں اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کرنے کے لیے دبا ئونہ ڈالنا شامل ہے۔ملازمین نے اس موقع پر عہد کیاکہ وہ متحد رہیں گے اور جب تک قابض انتظامیہ کی جانب سے ان کے حقیقی مطالبات پورے نہیں کیے جاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button