مقبوضہ جموں کشمیر :برہان وانی کے یوم شہادت کے حوالے سے پوسٹر چسپاں
سرینگر :(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میں پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں جن کے ذریعے معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی اور انکے ساتھیوں کو شہادت کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 8 جولائی 2016 کو اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاتھا۔ بھارتی فورسز نے ان کے قتل پر مقبوضہ علاقے میں شروع ہونے والے انتفادہ کے دوران 150 سے زائد مظاہرین کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کردیاتھامقبوضہ علاقے کے کئی مقامات پرچسپاں کیے جانے والے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ ” برہان مظفر وانی اور دیگر شہداءکی قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں، لوگ برہان وانی اور انکے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو یاد رکھیں اور شہادت کی برسی پر انہیں شاندار اور بھر پور طریقے سے خراج عقیدت پیش کریں۔ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں فیس بک، ٹویٹر وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔