مقبوضہ جموں و کشمیر

مظلوم کشمیریوں کے لیے انصاف کا عالمی دن کوئی معنی نہیں رکھتا

اسلام آباد17جولائی(کے ایم ایس)آج جب دنیا بھر میں انصاف کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں کو مسلسل انصاف سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی یک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب دنیا بھر میں انصاف کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، کشمیری بھارتی استعمار کے زیر سایہ ظلم و ستم کاسامنا کررہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیریوں کو بھارت کی جانب سے شدید مظالم، امتیازی سلوک اور ناانصافی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی جن کو کالے قوانین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے،کشمیریوں کی آواز اور حق خود ارادیت کی خاطر ان کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے لیے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بلکہ جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے قتل عام، دوران حراست قتل، گرفتاریاں اور ہراساں کرنا روز کا معمول بن چکاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گائو کدل، کپواڑہ، ہندواڑہ، سوپور اور بجبہاڑہ کے قتل عام اور کنن پوشپورہ اجتماعی عصمت دری، شوپیان عصمت دری اوردہرے قتل اور کٹھوعہ میںکمسن بچی کی عصمت دری اور قتل کے متاثرین کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی عدلیہ کشمیریوں کے خلاف متعصب ہے اور اس نے کشمیریوں کو کبھی انصاف فراہم نہیں کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی عدالتوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جنگی جرائم میں ملوث ایک بھی بھارتی فوجی یا پولیس اہلکار کو سزا نہیں دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی عدلیہ نے انصاف کے بنیادی تقاضوں کو پورا کیے بغیر آزادی پسندکشمیری رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو محض کشمیری ہونے کی وجہ سے سزائیں سنائیں۔رپورٹ میں حریت رہنمائوں مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، الطاف احمد شاہ، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، مظفر احمد ڈار، غلام محمد بٹ، محمد یوسف میر، محمد یوسف فلاحی، محمد رفیق گنائی، حیات احمد بٹ، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز ،محمد احسن اونتو اور صحافی آصف سلطان اور فہد شاہ سمیت ہزاروں کشمیریوں کی نشاندہی کی گئی ہے جوبھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں اور انہیں ابھی تک انصاف نہیں ملا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عوام کے ہر حق کو پامال کر رہا ہے۔ دنیا انصاف کا عالمی دن منا رہی ہے لیکن کشمیریوں کی پریشانیوں کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ کشمیریوں کے لیے انصاف کا عالمی دن کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ وہ روزانہ جبر اور قتل وغارت دیکھ رہے ہیں۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر مظالم اور زیادتیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کا اپنی جدوجہد سے دستبردار ہونے یا بھارت کے غیر قانونی قبضے اور فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کومقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی خاموشی مودی حکومت کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے کہ وہ کشمیریوں کے خلاف منظم جارحیت میں اضافہ کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button