مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :بگلیہار بجلی منصوبے کے مزدور 2برس سے تنخواہوں سے محروم

جموں 09 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بگلیہار بجلی منصوبے میں کام کرنے والے غیر مستقل مزدور گزشتہ دو برسوںسے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
مزدوروںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوکو بتایا کہ وہ اپنی زیر التوا اجرت کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (جے کے پی ڈی سی) کے افسران کی درخواستوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان سے کہہ رہے ہیں کہ اگر ہم نوکری اب برقرار نہیں ہیں تو اس حوالے سے ہمیں تحریری طور پر بتائیں لیکن وہ ایسا نہیںکر رہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ افسروںنے ہمیں بتایا کہ ہماری تقرری 2015 کے بعد ہوئی ہے جو غیر قانونی ہے اور ہم اپنی تنخواہیں ان لوگوں سے لیں جنہوں نے ہمیں تعینات کیا تھا۔ ایک ورکر نے کہا کہ مجھے 2006 میں بگلیہار پاور پروجیکٹ میں ایک ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کے دوران بجلی کا جھٹکا لگا تھا لیکن محکمہ نے مجھے کوئی معاوضہ فراہم نہیں کیا جس پر میں نے عدالت سے رجوع کیا۔ انہوںنے کہا کہ 2009 میں کیس واپس لینے کے بعد مجھے دوبارہ تعینات کیا گیالیکن پچھلے دوبرسوں سے میں بغیر تنخواہ کے ہوں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button