مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:قابض انتظامیہ نے مزید دو اساتذہ کو انکی ملازمتوں سے برطرف کردیا

سرینگر 24 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے مقامی ملازمین کی جبری برطرفی کی اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے وادی کشمیرمیں مزید دو اساتذہ کو انکی ملازمتوں سے برطرف کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکول کے مزید دو اساتذہ کی برطرفی کے بعد گزشتہ دو ماہ کے دوران مقبوضہ علاقے میں اپنی ملازمتوں سے برطرف کئے گئے کشمیری ملازمین کی تعداد بڑھ کر 28ہو گئی ہے ۔ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ ان اساتذہ کو اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضری کی وجہ سے برطرف کیاگیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button