APHC

مسلم لیگ نون مسئلہ کشمیر پر کبھی سودے بازی نہیں کرے گی اور کشمیری عوام کی ہر خواہش کا احترام کرے گی: شاہ غلام قادر

WhatsApp Image 2022-07-18 at 2.04.57 PMاسلام آباد 18جولائی(کے ایم ایس)مسلم لیگ نون آزادجموںو کشمیر کے نومنتخب صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی مسئلہ کشمیر پر کبھی سودے بازی نہیں کرے گی ،کشمیری عوام کی ہر خواہش کا احترام کرے گی اور کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف ہر اقدام کی بھرپور مزاحمت کرے گی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شاہ غلام قادر نے آج اسلام آباد میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے دفتر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پرانہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اورمسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف سمیت مسلم لیگ کی قیادت مسئلہ کشمیر میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم موجودہ صورتحال میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی نومنتخب قیادت کے ساتھ مل کرکام کر یں گے۔ شاہ غلام قادرنے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے نومنتخب کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی کو مبارکباد دیتے ہوئے حریت قیادت کو تحریک آزادی کشمیرکے اس نازک اور فیصلہ کن مرحلے پر اپنی پارٹی کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس جموںو کشمیر کے مظلوم عوام کے اجتماعی جذبات، جدوجہد اور قربانیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔اس موقع پر حریت کانفرنس کے نومنتحب کنوینرمحمود احمد ساغر نے مسلم لیگ نون کے صدر شاہ غلام قادر کو پارٹی صدر بننے پر مبارکباد دی اور حریت دفتر کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ شاہ غلام قادر کا تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے نمایاں کردار ہے جنہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورموں پر اجاگر کرنے کے لئے ان تھک کوششیں کیں اور آج بھی کشمیرکے حوالے سے سفارتی اور سیاسی محاز پر سرگرم ہیں۔ محمود احمد ساغر نے کہا کہ کشمیر کی تحریک اس وقت ایک نازک موڈ پر کھڑی ہے جبکہ بھارت پانچ اگست2019کے یکطرفہ اقدامات کے بعدجموں وکشمیر کے متنازعہ علاقے میں جی ٹونٹی ممالک کا ایک اجلاس منعقد کرانے کی تیاریاں کررہا ہے جو بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی ایک اور خلاف ورزی ہوگی۔ اس موقع پر محمد یاسین عطائی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور شہدائے کشمیر اور کشمیر کی جلد آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button