APHC

ترک صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی ترجمانی کرکے ہمارے حوصلوں کو تقویت بخشی ہے: محمود ساغر

Mehmood-Sagharاسلام آباد 21ستمبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہاہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں کشمیریوں کی ترجمانی کرکے ہمارے حوصلوں کو تقویت بخشی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمو احمد ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ترک صدر نے جس طرح ہر فورم پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا اور مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا وہ قابل تعریف ہیں جس کے لئے کشمیری عوام ترک صدر کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے صدر باقاعدگی سے مسئلہ کشمیر کو جنوبی ایشیا کے امن کے لئے خطرہ قرار دیکر اس کے فوری حل پر زور دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر حل کرانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ترک صدر نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہاتھا کہ 75سال قبل آزادی حاصل کرنے کے بعد بھی بھارت اور پاکستان ایکدوسرے کے درمیان امن اور یکجہتی قائم نہیں کرسکے جو بہت بدقسمتی کی بات ہے۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ کشمیر میں ایک منصفانہ اور مستقل امن اور خوشحالی قائم ہو۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button