APHCمقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پرہر کشمیری کوبھارتی مظالم کا سامنا ہے:فاروق رحمانی

cropped-farooq_rehmani-march-2013
اسلام آباد17مئی (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پرجس کی ضمانت اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے،ہر کشمیری کو بھارتی مظالم کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔
محمد فاروق رحمانی نے آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیرایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لاکھوں لوگوں کو مودی حکومت کی زہر آلود مہم اور منظم قتل عام سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک ایسا خطہ ہے جہاں بھارت جعلی مقابلوں، دوران حراست قتل، ماورائے عدالت قتل، نظربندیوں، اور نوآبادیاتی ہتھکنڈوںکے ذیعے مقامی مسلم اکثریت کو ختم کرنے میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کودبانے اور غلام بنانے کے لیے بھارت نے کشمیری رہنمائوں اور نوجوانوں کو طویل عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال رکھا ہے اور محصور ریاست کو ایک خوفناک جیل میں تبدیل کرنے کے خلاف عالمی سطح پر کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو اغوا، گرفتار اور قتل کیا گیا اور اس کے علاوہ ان کی رہائی کے لیے ان کے والدین سے لاکھوں روپے بٹورے گئے جبکہ بہت سے لوگوں نے برسوں جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں۔انہوں نے اقوام متحدہ میں عالمی ادارے کے سفارت کاروں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں پر زور دیا کہ وہ عالمی فورم پر بھارت کی یہ غیر انسانی سرگرمیاں اجاگر کریں۔محمد فاروق رحمانی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے دوران حق خودارادیت اور انسانی حقوق بالخصوص کشمیری نوجوانوں اور رہنمائوں پر جاری بھارتی مظالم کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو جیلوں میںکشمیری رہنمائوںپر مظالم ڈھانے اور حال ہی میں منظور کردہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ سمیت جموں و کشمیر میں کالے بھارتی قوانین کو نافذ کرنے سے روکے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button