خصوصی رپورٹمقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج نے جنوری 1989سے اب تک ہزاروں کشمیریوں کوشہید کیا

اسلام آباد18جولائی(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوج نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار سے زائد کشمیریوںکو شہید کیا جن میں سے 7ہزار245کو حراست کے دوران شہید کیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے 5اگست 2019کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے 121کشمیریوںکو حراست کے دوران شہید کیا ہے ۔حال ہی میں 21 سالہ نوجوان مسلم منیر کو سرینگر کے نوگام پولیس سٹیشن میں طلب کیا گیا اور بعد ازاں بھارتی پولیس نے اس کی میت اس کے اہل خانہ کے حوالے کی۔نوجوان کی والدہ شفیقہ نے اپنے بیٹے کے دوران حراست قتل کے خلاف سرینگر کی ایک مقامی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں اپنے بیٹے کی حراست میں ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس سے زبردستی ایک سادہ کاغذ پر دستخط کروائے گئے ہیں۔ درخواست میں ایس ایچ اوکرائم برانچ سرینگر سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ مسلم منیر پر تشدد میںملوث اہلکاروںکے خلاف مقدمہ درج کریں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے۔
واضح رہے کہ بھارت کشمیری عوام کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال، ماورائے عدالت قتل، ظلم وتشدد ، جبری گمشدگیوں، کشمیری قیادت اور نوجوانوں کی قید و بند کی صعوبتیں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے اور وہ مستقبل میں بھی اپنے مذموم عزائم میںکامیاب نہیں ہو گا۔ گزشتہ سال پاکستان نے ایک ڈوزئیر کے ذر یعے دنیا کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض افواج کی طرف سے ہونے والے سنگین جرائم اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button