مقبوضہ جموں و کشمیر
کشواڑ: سڑک کے حادثے میں8افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ
سرینگر16 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطہ کے ضلع کشتواڑمیں سڑک کے ایک حادثے میں 4 خواتین سمیت کم از کم 8افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔
بدھ کی شام ضلع میں مروہ کے علاقے رچل کے قریب مسافروں کی ایک گاڑی نالے گرنے سے 4 خواتین سمیت کم از کم 8افراد کے جاںبحق ہونے کا خدشہ ہے۔ایک ٹریفک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حادثے میں 8افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔