مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کے ساتھ 1947 کا وعدہ پورا کرے،محبوبہ مفتی

نئی دہلی: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ 1947میں کیا گیا وعدہ پورہ کرے۔
محبوبہ مفتی نے نئی دہلی میں بھارتی سپریم کورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اکثریت پرستی پر نہیں چلایا جا سکتا، اسے آئین کے مطابق چلایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ اور شہریوں کو دیکھنا ہے کہ آیا ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے گا یا کسی مخصوص پارٹی کے ایجنڈے کے مطابق۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کے اس دعوے کو قبول نہیں کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں حالات میں بہتری آئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button