بیانات

کینیڈین مصنفین ، دانشوروں کا دم توڑتی بھارتی جمہوریت پر اظہار تشویش، تیستا سیٹالو و دیگر کی فوری رہائی پر زور

نئی دہلی 23 جولائی (کے ایم ایس ) مصنفہ مارگریٹ اٹوڈ سمیت کینیڈا کی 50 سے زائد نامور شخصیات نے بھارت میں دم توڑتی جمہوریت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر رام ناتھ کووند اور چیف جسٹس این وی رمنا سے حقوق کارکن تیستا سیٹالواد اور ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر آر بی سری کمار کو فوری رہا ئی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے بھارتی صدر اور چیف جسٹس کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ جس طرح کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ان سے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو خطرہ لاحق ہے ۔ خط میںکہا گیا کہ انسانی حقوق کا دفاع کرنا کوئی جرم نہیں ہے اور تیستا سیٹالو اور دیگر کی گرفتاری واضح طور پر گجرات فسادات کے متاثرین کے لیے انصاف کے حصول اور اقتدار میں رہنے والوں کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوشش کے لیے انتقامی کارروائیاں ہیں۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں مارگریٹ اتوڈ کے علاوہ نومی کلین، پیٹر لیوپرچٹ، جوڈی ریبک، یاور حمید، اور روہنٹن مستری وغیرہ شامل ہیں۔کینیڈا میں ایک پریس کانفرنس میں انسانی حقوق کے وکیل اور خط پر دستخط کرنے والوں میں سے ایک پرل الیادیس نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ حکومتوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے کسی کی بھی استثنیٰ حاصل نہیں ہونا چاہیے ۔
یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کیس میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی سمیت 64 لوگوں کو خصوصی تفتیشی ٹیم کی کلین چٹ کو چیلنج کرنے والی عرضی کو رواں برس24 جون کو خارج کر دیا تھا۔ یہ درخواست ذکیہ جعفری نے دائر کی تھی، جن کے شوہر کو 2002 کے گجرات فسادات کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button