آغا حسن الموسوی کی طرف سے کشمیر ی شاعر رحمان راہی کی وفات پر اظہار تعزیت
سرینگر09جنوری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ممتاز کشمیری شاعر ، نقاد اوردھیان پیٹ انعام یافتہ پروفیسر رحمان راہی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پروفیسر رحمان کا آج سرینگر میں انتقال ہو گیاہے۔
آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مرحوم کوانکی گرانقدر ادبی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر رحمن راہی ایک منفرد شاعر تھے جنہوں نے نہ صرف کشمیری شاعری کو ایک نئی جہت دی بلکہ کشمیری زبان کی ترقی اور ترویج کے لیے ہمیشہ کوششیں کرتے رہے ۔آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ کشمیر کی ادبی تاریخ میں مرحوم کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر عظم کی دعا کی ۔