APHCبیانات

حریت رہنمائوں کا حق خودارادیت کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا


سرینگر
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے ایک جائز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔
حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر ایک منصفانہ جدوجہد کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون ہمیں بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کا حق دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں نے حق خود ارادیت کے لیے ہماری جدوجہد کو قانونی حیثیت دی ہے۔ ہم ان قراردادوں پر عمل درآمد تک اپنی پرامن مزاحمت جاری رکھیں گے۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا کہ جعلی آپریشنز اور پروپیگنڈے کے ذریعے ہماری آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بھارت کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ دنیا کو آزادی اور خود ارادیت کے لیے ہماری جائز جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت کی طرف سے جاری جابرانہ کارروائیوں سے ہمارا عزم کمزورنہیں بلکہ مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ کے زیر اہتمام رائے شماری کے انعقاد تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔حریت رہنمائوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرے اور ان کی منصفانہ جدوجہد آزادی کی حمایت کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button