بیانات

بے دخلی کی مہم مقبوضہ کشمیر پر ایک اور حملہ ہے ، وقار وانی

سرینگر16 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی کشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے مقبوضہ علاقے میں بے دخلی کی مہم کو جموں وکشمیر پر ایک اور حملہ قرار دیتے ہوئے اس عوام دشمن کارروائی کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وقار رسول وانی نے سرینگر میں پارٹی رہنمائوں کے ایک اجلاس میں کشمیر میں لوگوں کے رہائشی مکانات اور تجارتی عمارتوں کو مسمار کرنے پر بھارتی قابض حکام پر کڑی تنقید کی اور اس مہم کو غیر جمہوری اور عوام دشمن اقدام قرار دیاجس کا مقصد لوگوں کو خوفزدہ کرناہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بلڈوزر سیاست کو ختم ہونا چاہیے، کانگریس اس عوام دشمن اقدام کو بالکل برداشت نہیں کرے گی۔ کانگریس پارٹی کے لیڈر محمد انور بٹ نے اس موقع پر بے دخلی مہم کی مذمت کی اور اسے عام لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنے کی ایک دانستہ کوشش قرار دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button