بھارت

مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف پردیش کانگریس کمیٹی کا جموں میں احتجاجی مظاہرہ

جموں 26 جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے مودی حکومت اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت بھارتی تحقیقاتی ایجنسیوں کی طرف سے اپوزیشن لیڈروں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے ہراساں کرنے کیخلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سابق وزیر اور جے کے پی سی سی کے نائب صدر ملا رام کی قیادت میں مظاہرین جنہوںنے ہاتھوں میںپلے کارڈز اٹھارکھے تھے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور مودی حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملا رام نے کہا کہ مودی حکومت اپنی ایجنسیوں کو اپوزیشن لیڈروں کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سرکردہ رہنماں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مودی حکومت کے اس اقدام کو جمہوریت کا قتل قراردیتے ہوئے کہاکہ پارٹی کارکن اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ای ڈی، سی بی آئی، این آئی اے اور دیگر بھارتی ایجنسیاں پارٹی لیڈروں کو ہراساں کرنا بند نہیں کرتیں۔کانگریس کے نوجوان لیڈر، ادے چِب نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button