بھارت

بھارت میں کورونا وبا سے مزید 289 اموات، 5,921 نئے کیسزرپورٹ

coronaنئی دہلی 06 مارچ (کے ایم ایس)بھارت میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وبا سے مزید289اموات ہوئی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے 5,921 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 429,57,477 ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں اس وقت فعال کیسزکی تعداد 63,878 ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 289 اموات کے ساتھ وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 514,878 ہوگئی ہے۔289 نئی اموات میں سے 179صرف ریاست کیرالہ میں اور 9 مہاراشٹرمیں ہوئی ہیں۔ملک بھر میں وبا سے اب تک کل 5,14,878 اموات ہوئی ہیں، جن میں سے مہاراشٹرمیں1,43,727، کیرالہ میں 66,012، کرناٹک میں 39,985، تامل ناڈومیں 38,011، دہلی میں 26,134، اتر پردیش میں23,471 اور مغربی بنگال میں 12,187 اموات ہوئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button