مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی :ایک اور کشمیری صحافی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

نئی دہلی27 جولائی (کے ایم ایس) بھارت نے ایک اور کشمیری صحافی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق صحافی آکاش حسن نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ”مجھے نئی دلی ائر پورٹ میں پر امیگریشن حکام نے سری لنکا جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ انہوںنے لکھا کہ حکام نے میرز پاسپورٹ اور بورڈنگ پاس مجھ سے لے لیا اور مجھے گھنٹوں ایک کمرے میں بٹھائے رکھا۔ انہوںنے لکھا کہ اس دوران مجھے پینے کے لیے پانی بھی نہیں دیا گیا اور پانچ گھنٹوں کے انتظار کرنے میرا پاسپورٹ مجھے واپس تھما کے میں واپس جانے کی ہدایت کی گئی۔ انہوںنے مزید لکھا کہ وہ سری لنگامیں جاری معاشی بحران کی کوریج کیلئے وہاں جا رہے تھے۔
https://twitter.com/AakashHassan/status/1551942808730488832/photo/1
یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثناارشاد متو کو پیرس میں ہونےو الی ایک فوٹو گرافی کی نمائش میں شرکت کیلئے وہاں جانے سے روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button