مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ، محبوبہ مفتی

mehmboba muftiسرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حلال مصنوعات پر تنازعہ کھڑا کر کے لوگوں کی توجہ بھٹکانا چاہتی ہے اور بی جے پی کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پوراکرنے میں ناکام رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت عوام سے کیاگیا اپناکوئی بھی وعدہ پورا نہیں کر سکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے نہ تو دو کروڑکشمیریوں کو نوکریاں دی ہیں اور نہ ہی ہر شہری کو 15 لاکھ روپے دئے ہیں بلکہ اس نے کشمیریوںکو غربت کی لکیر سے مزید نیچے دھکیل دیا ہے۔محبوبہ مفتی نے کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اگست2019میں جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سے بڑی تعداد میں کشمیری سرکاری ملازمین کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے ملازمتوں سے برطرف کیاگیا ہے ۔
واضح رہے بی جے پی کی زیرقیادت اتر پردیش حکومت نے گزشتہ ہفتے ریاست میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی فروخت پر پابندی کردی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button