مقبوضہ جموں و کشمیر

منوج سہنا کی جگہ مختار نقوی کو مقبوضہ جموں وکشمیر کا لیفٹیننٹ گورنر تعینات کیے جانے کا امکان

سرینگر23 جون (کے ایم ایس)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے منوج سہنا کی جگہ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کو مقبوضہ جموں کشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
نقوی کا نام الیکشن کمیشن کی طرف سے اس بات کے اشارے کے بعد سامنے آیا کہ علاقے میں اسمبلی انتخابات رواں برس کے اختتام سے پہلے منعقد ہو سکتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی نے بھارتی ایوان بالا راجیہ سبھا کے حالیہ انتخابات میں نقوی کو اس لیے میدان میں نہ اتارنے کا فیصلہ کیا تھا کیوںکہ انہیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں منوج سہنا کی جگہ تعینات کیا جانا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں 2018 سے صدارتی راج نافذ ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button