مقبوضہ جموں و کشمیر

محرم الحرام کے جلوسوں کو روکنے کے لیے سرینگر کے مختلف علاقوں میں پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

سرینگر07اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض حکام نے محرم الحرام کے جلوسوں کو روکنے کے لیے سرینگر کے مختلف علاقوں میں پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام نے سرینگر کے علاقوںرام منشی باغ، کوٹھی باغ، مائسمہ، کرالہ کھڈ، شہید گنج، شیر گڑھی، بٹہ مالو، خانیار اور کرن نگر میں پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں1989کے بعد سے محرم کے جلوسوں خاص طور پر 8اور 10محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔ 1989سے پہلے 8اور10محرم کو سرینگرشہر کے علاقوں آبی گزر اور گرو بازار سے جلوس نکالے جاتے تھے جو کہ حسینی مجالس یا جڈی بل اور ڈلگیٹ میں اختتام پذیر ہوتے تھے۔ تاہم بعد ازاں مرکزی تعزیہ کے جلوسوں پر پابندی لگا دی گئی جو ابھی تک جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button