مقبوضہ جموں و کشمیر

”بی جے پی“ کی پالیسیوں نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ، محبوبہ مفتی

سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی پالیسیوںنے مقبوضہ علاقے کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے یہ بات سوشل میڈیا پر موجود تصاویر اور ویڈیوز کے ردعمل میں کہی جن میں بھارتی فورسز اہلکاروں کو سرینگر کے لالچوک اور دیگر تجارتی علاقوں میں خواتین اور نابالغوں کی تلاشی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوںنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر کی صورتحال کا خلاصہ یہ ہے کہ یہاں خواتین اور بچے بھی اب مشتبہ ہیں ۔ انہوںنے لکھا کہ اس صورتحال کی ذمہ دار بی جے پی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button