مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : پولیس نے ضلع شوپیاں سے ایک نوجوان گرفتار کر لیا
سرینگر22جنوری(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع شوپیاں سے آج ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے جانے نوجوان کا نام ناصر احمد ہے اور وہ ضلع کے علاقے ناگہ بل کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیدا کرنے کیلئے اسے عسکریت پسند قرار دیا ہے۔