مقبوضہ جموں و کشمیر
بڈگام: کرکٹر سینے میں گیند لگنے سے جانبحق
سرینگر23 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک 23 سالہ کرکٹر گیند لگنے سے جانبحق ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فردوس احمد نامی کرکٹر آج ضلع بڈگام کے علاقے ناربل میں کھیلتے ہوئے گیند سینے میں لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دریں اثنا، جموں کے علاقے بجلتا میں ایک 11 سالہ لڑکی ہادیہ فاطمہ کی موت ہو گئی اور اس کے کا ایک بھائی اور ایک بہن اس وقت زخمی ہو گئے جب انہوں نے ریل کو قریب آتے دیکھ کر ریلوے لائن پل سے چھلانگ لگا دی ۔