لکھنو:ترنگا یاترا کے دوران دو گروپوں میں جھڑپ سے متعد د افراد زخمی
لکھنو 15اگست (کے ایم ایس)
لکھنو 15اگست (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنومیں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ترنگا یاترا کے دوران دو گروپوں میں جھڑپ کے دوران پتھرائو سے متعد دافراد زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لکھنو کے علاقے آشیانہ میں ترنگا یاترا کے دوران دو گروپوں میں جھڑپ اور پتھرائو سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق 75ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھرآزادی کا امرت مہوتسو منایاگیا ۔اس دوران ایک گروپ کا ترنگا سفر آشیانہ سے تیلی باغ تک جا ری تھا اور دوسرا گروپ بھی اسی راستے پر ترنگے کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے تھا کہ بنگلہ بازار کے قریب پہنچنے پر آشیانہ گروپ کے سربراہ سونو راوت کے حامیوں نے دوسرے گروپ پر پتھرائو کر دیاجس سے کئی لوگ زخمی ہوگئے ۔انہوں نے مزید کہا پولیس نے 10نامزد اور کئی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔