بھارت

کرناٹک : فلسطینی پرچم لہرانے پر 6بچے گرفتار

نئی دلی:
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہرچکمگلورو شہر میںفلسطینی پرچم لرانے اور آزاد فلسطین کے نعرے لگانے پر پولیس نے 6بچوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دوموٹر سائیکل پر سوار چھ کمسن لڑکوں کو فلسطینی پرچم لہرانے اور آزاد فلسطین کے نعرے لگانے پر پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس نے لڑکوں کو سوشل میڈیا پر انکی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا۔ ویڈیو میں لڑکوں کو ‘آزاد فلسطین’ کے نعرے لگاتے ہوئے شہر کے مختلف حصوں سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا۔ لڑکوں نے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈہ بھی اٹھا رکھا ہے۔پولیس نے لڑکوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ انکی موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہندوتوا تنظیموں بجرنگ دل اور بی جے پی کے کارکنوں نے سٹی پولیس اسٹیشن کے قریب احتجاج کیاتھا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاتھا۔
واضح رہے کہ مودی کی بھارتی حکومت ہاتھ غزہ کے مظلوم عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ مودی حکومت غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کو بمباری کیلئے مسلسل اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کررہی ہے۔ KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button