APHCمقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کاکشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

download (8)سرینگر16 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں ، کارکنوں اورنوجوانوں کی حالت زار پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے انکی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنمائوں زمرودہ حبیب،یاسمین راجہ اور عبدالاحد پرہ نے سرینگر سے جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہاہے کہ قابض حکام نہ صرف بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں سے غیر انسانی سلوک روا رکھے ہوئے ہے بلکہ وہ انہیں عدالتوں میں پیش نہ کر کے ان کی غیر قانونی نظر بندی کو بھی دانستہ طورپر طول دے رہی ہے ۔ بیانات میں کہاگیا ہے کہ قابض انتظامیہ کے پاس سیاسی رہنمائوں کو جھوٹے الزامات کے تحت طویل عرصے تک جیلوں میں قید رکھنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ۔ حریت رہنمائوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button