مقبوضہ جموں و کشمیر

امرناتھ یاتراختم ہونے کے باوجود بھارتی فورسز مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات رہیں گی

amr-ur

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے مذموم عزائم بے نقاب ہوگئے ہیں کیونکہ امرناتھ یاترا کی سیکیورٹی کی آڑ میں لائی گئی بھارتی پیراملٹری فورسز کی350 کمپنیاں اب انتخابی سیکیورٹی کے نام پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہی موجود رہیں گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس اقدام سے لوگوں میں گہری تشویش پیدا ہوئی ہے کہ مودی حکومت متنازعہ علاقے میں آزادی کی آوازوں کو دبانے کے لیے نام نہاد سیکورٹی کی آڑ لے رہی ہے۔ بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر مشتمل یہ کمپنیاں ابتدائی طور پر امرناتھ یاترا کے راستوں پر تعینات کی گئی تھیں۔ تاہم اب انتخابی سیکیورٹی کا بہانہ بنا کرعلاقے میں ان کے طویل قیام کا جواز پیش کیا جارہاہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اختلاف رائے کی آوازوں اور اپوزیشن کو دباکر علاقے پر اپنے قبضے کو برقرار رکھنے کے مودی حکومت کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button