مودی کے بھارت میں اقلیتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں:رپورٹ
اسلام آباد 22 اگست (کے ایم ایس)
دنیاآج(پیر کو) مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کا عالمی دن منارہی ہے اور یہ عالمی دن بھارت میں مذہبی اقلیتوں کی حالت زارکو اجاگرکرنے کا موقع فراہم کرتاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کا بھارت مسلمانوں کیلئے ایک خطرناک جگہ بن گیا ہے کیونکہ اس نے اقلیتوں کواپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی سمیت ہر حق سے محروم کردیا ہے۔بھارت میں اقلیتوں کو جسمانی اور ذہنی تشددکا نشانہ بنانے کے علاوہ معاشی طور پر پسماندہ رکھا جارہاہے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے بارے میں امریکی کمیشن نے مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے بھارت کو اس حوالے سے بدترین ریکارڈ رکھنے والی ممالک کی فہرست میں رکھنے کی سفارش کی ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ممبئی میں قائم سینٹر فار اسٹڈی آف سوسائٹی اینڈ سیکولرازم اور برطانیہ میں قائم اقلیتوں کے حقوق کے بین الاقوامی گروپ نے کہاہے کہ بھارت میں اقلیتی گروپوں نفرت پر مبنی جرائم بشمول ہجومی کے تشدد میں قتل ، مذہبی مقامات پر حملوں اور مذہب کی جبری تبدیلی کا سامنا ہے ۔ مودی حکومت نے بھارت کو ایک ہندو راشٹرمیں تبدیل کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کی امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میںانتہا پسند ہندوئوں کی طرف سے پر تشدد فسادات کی وجہ سے مذہبی اقلیتیں مسلسل خوف و دہشت کا شکار ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ہندو بلوائی مسیحی برادری کے گرجا گھروں پر حملے کر کے مذہبی لٹریچر کو نذر آتش کر رہے ہیں، سکولوں اور عبادت گزاروں پر حملے کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیاگیا ہے کہ مذہبی آزادی کی آئینی ضمانت کے بھارت میں عبادت کا عمل خطرناک ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عیسائیوں پر بڑھتے ہوئے حملے، جو بھارت کی مجموعی آبادی کا تقریبا 2 فیصد ہیں، ایک بڑی تبدیلی کا حصہ ہیں اوربھارت میں مذہبی اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔ اگرچہ بی جے پی کے سینئر رہنمائوں کی طرف سے پیغمبر اسلام ۖ سے متعلق گستاخانہ بیانات کے حوالے سے طوفان ابھی تھم نہیں ہے لیکن آر ایس ایس کے غنڈوں نے کرناٹک کے علاقے چتردرگا میں بائبل کو جلا کر عیسائیوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکادیا ہے۔رپورٹ میںمزید کہا گیا ہے کہ اس افسوسناک اقدام کا مقصد بھارت میں اقلیتوں کوتنہا اور انکے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ہے تاکہ بھارت کو ایک ہندو ریاست میں تبدیل کیاجاسکے ۔