بھارت

بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 19,673 کیس رپورٹ،39اموات

نئی دہلی 31جولائی (کے ایم ایس)بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اورایک دن مزید 19,673کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4,40,19,811تک پہنچ گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں فعال کیسزکی تعداد 1,43,676 تک پہنچ گئی ہے۔ ایک دن میں مزید 39 اموات کے ساتھ بھارت میں وباسے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5,26,357تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button