مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیری طالبعلم کی لاش پراسرار طورپر پونچھ سے برآمد
سرینگر23 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ویران علاقوں سے کشمیریوں خاص طورپر نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع پونچھ سے ایک کشمیری طالب علم کی لاش پراسرار طورپر برآمدہوئی ہے ۔
24سالہ طالبعلم عبدالجبار ضلع کے علاقے مینڈھرکے قریب ایک کھیت میں مردہ پایا گیاہے۔نوجوان مبینہ طور پر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے مینڈھر گیا تھا جب اس کی لاش قبرستان کے قریب ایک کھیت میں دیکھی گئی۔ بعد ازاں لاش کو پولیس نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر منتقل کر دیا۔
ادھر ضلع رام بن میں ایک مکان منہدم ہونے سے ایک کشمیری اور اسکا بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ ریلوے سٹیشن جموں کے قریب ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے 7 سالہ بچی سمیت دو افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔