مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنمائوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پرکل جماعتی حریت کانفرنس کا اظہار تشویش

123سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

arrested leadersکشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر کشمیر کے آزادی پسند عوام کوبھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم وجبر کے باوجود کشمیری عوام کی مثالی ثابت قدمی نے بھارت کے فوجی غرور کو خاک میں ملادیا اور کشمیری عوام کے عزم کو توڑنے کے مذموم بھارتی عزائم کو ناکام بنا دیا۔ترجمان نے بی جے پی حکومت کی طرف سے بھارتی فورسز کی مدد سے کشمیری عوام کی جائیدادوں اور مکانات پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اورانسانی حقوق کی دیگر تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرکا دورہ کریں اور اس بدترین صورتحال کا جائزہ لیں جہاں لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں اور انہیں علاقے میں آزادانہ طور پر بات کرنے اور چلنے پھرنے کی جازت نہیں ۔انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرے، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کو روکنے میں مدد کرے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button