مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع کر دی

27BB615C-72BF-4798-AED5-10FE1F026E5Dسرینگر: نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوابھارتی حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع کردی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جماعت اسلامی پر پابندی میں مزید پانچ برس کیلئے توسیع کا اعلان گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے شوشل میڈیا اکاﺅنٹ ”ایکس “ پر کیا۔

جماعت اسلامی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی جاری جدوجہد میں کئی دہائیوں سے اہم کردار ادا کر رہی ہے جسکی پاداش میں مودی حکومت نے اس پر پہلی بار 28فروری 2019 کو پانچ سال کے لیے پابندی عائدکی تھی۔

بھارتی فوج اورپولیس اب تک جماعت اسلامی سے منسلک بیسیوں جائیدادوںاور دیگر اثاثوں کوضبط کرنے کے علاوہ اس کے سینکڑوں رہنما اور کارکن گرفتار کر چکی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کرنے پر کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، دختران ملت، تحریک حریت جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button