مقبوضہ جموں و کشمیر
سانبہ میں نامعلوم افراد نے بندوق کی نوک پرخاتون کو اغوا کر لیا
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں نامعلوم افراد نے بندوق کی نوک پر ایک خاتون کو اغوا کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم افراد نے سانبہ میں کورٹ کمپلیکس کے قریب سے ایک کار پر فائرنگ کی اور اس میں سوارایک خاتون کو اغوا کر لیا۔اہل خانہ کے مطابق کئی گاڑیاں ان کا پیچھا کر رہی تھیں اور حملہ آوروں نے عدالت کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے کارمیں سوار خاتون کو اغوا کرلیا۔ پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ملزمان کا سراغ لگانے اور حقائق معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔






