مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:8گھنٹوں کے دوران زلزلے کے4 جھٹکے محسوس کئے گئے

جموں 23 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں منگل کو آٹھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں زلزلے کے چار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مقبوضہ علاقے میں پیر کی شب 2بجکر 20 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 3.9تھی جس کا مرکز جموں کے علاقے کٹرا سے 61کلومیٹر مشرق میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔مقبوضہ علاقے میں منگل کی صبح3بجکر21منٹ پر دوسری،3 بجکر44منٹ پر تیسری اورصبح 8بجکر 3منٹ پرچوتھی مرتبہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر بالترتیب 2.8 ,2.6 اور2.9 ریکارڈ کی گئی ۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button