مقبوضہ جموں و کشمیر

امید ہے کہ قابض انتظامیہ میر واعظ کو کل جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دیگی، انجمن اوقاف

images (16)سرینگر 25اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے امید ظاہر کی ہے کہ قابض انتظامیہ کل انجمن کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ اداکرنے کیلئے تاریخی جامع مسجد آنے کی اجازت دے گی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق 5اگست 2019سے غیر قانونی طور پر گھر میں نظر بند ہیں، جب مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر کے پورے مقبوضہ علاقے کا محاصرہ کرلیاتھا۔انجمن اوقاف نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نام نہادلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ ہفتے ایک غیر ملکی میڈیا چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حیران کن دعویٰ کیا تھا کہ میر واعظ عمر فاروق پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔تاہم انجمن نے کہ اکہ دراصل حقیقت یہ ہے کہ میر واعظ گزشتہ تین سال سے مسلسل گھر میںغیر قانونی طورپر نظر بندہیں اور انکی نظربند ی کی وجہ سے جامع مسجد سرینگر کا منبر خاموش ہے اور ان کی رہائی کی بار بار اپیلوں کے باوجودقابض انتظامیہ نے انہیں مسلسل جبری طورپر گھر میں نظربند کر رکھا ہے ، جس کی وجہ سے کشمیری عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔انجمن اوقاف نے کہا کہ جامعہ مسجد میں میر واعظ کے کل کے خطبہ جمعہ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور لوگ ان کی رہائی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button