بھارت

بی جے پی نفرت و تعصب کو ہوا دے رہی ہے، یونائیٹڈ مسلم فورم

حیدر آباد25اگست (کے ایم ایس)بھارت میں یونائیٹڈ مسلم فورم نے ملک میں شان رسالتﷺ میں گستاخی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اسکے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورم کے صدر مولانا محمد رحیم الدین انصاری، مولانا سید شاہ علی اکبر ، مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری، مولانا میر قطب الدین علی چشتی، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہم اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہااکہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن رسول اقدس ﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اسکی حلیف جماعتیں و ادارے معاشرے کو تقسیم کرنے کے کام پر لگے ہوئے ہیں، عوام میں نفرت و تعصب کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کی طرف سے شان رسالت میں گستاخی پر فوری کارروائی نہیں کی گئی ، عالمی دباﺅ پر اسے محض معطل کیا گیا اور قانونی گرفت سے اسے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ ایک عادی مجرم ہے ، اس نے وقتاًٍ فوقتاً مسلمانوں و اسلام کے خلاف زہر اگلا ہے ، اسکے خلاف پچاس سے زائد ایف آئی آر درج تو کیے گئے لیکن کوئی ٹھوس قانونی کارروائی نہیں کی گئی اور اب حد یہ ہو گئی کہ وہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی کا ارتکاب کر رہا ہے ۔ فور م نے ملعون کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بیان میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنا احتجاج جمہوری طریقے اور مکمل نظم کے ساتھ کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button