بھارت

او آئی سی نے بھارتی میزائل کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کاپاکستان کا مطالبہ منظور کر لیا

اسلام آباد24مارچ (کے ایم ایس )
اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ نے ایک قرارداد منظورکر کے بھارت کی طرف سے نومارچ کوپاکستان میں میزائل فائرکرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کے مطالبے کی توثیق کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قرارداد کی منظوری اسلام آبادمیں اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں دی گئی۔قراردادمیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دوسرے متعلقہ عالمی اداروں پر زوردیاگیا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کارکے مطابق یہ معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھائیں تاکہ فوری طورپر اس کے حقائق کاتعین کیاجاسکے اورمستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچاجاسکے۔قرادادمیں عالمی برادری پرزوردیاگیا ہے کہ وہ جوہری ماحول میں سنگین نوعیت کے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لے اورجنوبی ایشیا میں تذویراتی استحکام برقراررکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ اسلامی وزرائے خارجہ نے بھارت پرزوردیاہے کہ وہ دیرینہ تنازعات کے حل اور پاکستان کی طرف سے تخفیف اسلحہ اور اعتمادسازی کے اقدامات سمیت تذویراتی ضبط وتحمل کی تجویز کامثبت انداز میں جواب دیکر علاقائی سلامتی اوراستحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ تعمیری انداز میں کام کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button