بھارت

بھارت بھوک وافلاس کی عالمی درجہ بندی میں مزید نیچے چلاگیا

نئی دہلی : بھارت بھوک وافلاس کی عالمی درجہ بندی میں مزید نیچے گرتے ہوئے 125ممالک میں 111ویں نمبر پرچلاگیا ہے۔
2023کے گلوبل ہنگر انڈیکس (GHI) میں بھارت28.7 اسکور کے ساتھ 125ممالک میں 111ویں نمبر پر چلاگیا ہے جبکہ اس کے برعکس بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا بالترتیب 81ویں، 69ویں اور 60ویں نمبر پر ہیں۔بھارت2022میں 121ممالک میں سے 107ویں نمبر پر تھا۔جرمنی کی غیر سرکاری تنظیم” ویلٹ ہنگر ہلف” اور آئرش این جی او” کنسرن ورلڈ وائیڈ ”کی طرف سے مرتب کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں” چائلد ویسٹنگ” کی شرح دنیامیں سب سے زیادہ18.7فیصد ہے جو شدید غذائی قلت کی نشاندہی کرتی ہے۔ چائلڈ ویسٹنگ سے مراد وہ بچہ ہے جو اپنے قد کے لحاظ سے بہت چھوٹا ہوتا ہے اور اس کا وزن بھی کم ہوتا ہے۔گلوبل ہنگر انڈیکس علاقائی، ملکی اور عالمی سطح پر بھوک و افلاس کا جامع تخمینہ لگانے کا ایک ذریعہ ہے۔تازہ ترین رپورٹ میں کہاگیاہے کہ وسیع کوششوں کے باوجود دنیا بھر میں بھوک و افلاس کے خلاف پیش رفت بڑی حد تک جمود کا شکار ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کو ایک ساتھ کئی طویل المدتی بحرانوں کا سامنا ہے جو عالمی سطح پر انسانی ضروریات کو بڑھاتے رہیں گے،یہ انسان کے لیے ایک نیامعمول بنتے جائیں گے اوران کے اثرات آنے والے برسوں تک ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button