بھارت

مغربی بنگال: مسلح افرادکی فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے لیڈر سیف الدین ہلاک

leader killedنئی دلی:
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے لیڈر سیف الدین لسکر کوگولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے میڈیا کوبتایا ہے کہ ریاست کے علاقے جوائے نگر میں ترنمول کانگریس کے علاقائی صدر سیف الدین لسکر کا ان کے گھر کے پاس نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق سیف الدین کے حامیوں نے مبینہ طور پر حملہ آوروں میں سے ایک کو پکڑ لیا اور پیٹ پیٹ کر اسے جان سے مار دیا ۔پولیس نے سیف الدین کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button