بھارت

بی جے پی ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے جھاکھنڈ حکومت کوگرانا چاہتی ہے : بھوپیش بگھیل

رائے پور 02ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بھارتیہ جنتاپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی انکی حکومت کو گرانے کی غرض سے ارکان اسمبلی کو خریدنے کیلئے تھیلا لے کر گھوم رہی ہے ۔
وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے رائے پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ جھارکھنڈ میں واضح اکثریت کی حکومت کو گرانا چاہتی ہے لیکن اسے کامیابی نہیں مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں جمہوریت کی توہین کی جار رہی ہے۔ بی جے پی دوسری جماعتوں کے لیڈروں کو یرغمال بنارہی ہے اور ارکان اسمبلی کو خریدنے کیلئے تھیلا لے کر گھوم رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف گائے اور مذہب کی بنیاد پرسیاست کر کے فرقہ وارانہ ماحول کو خراب اور لوگوں کا استحصال کررہی ہے ۔ بگھیل نے ریاستی حکومت کو گرانے کیلئے گورنر اور بی جے پی کے مقامی لیڈروں کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button