بھارت

کھانسی کے بھارتی شربت کی تیاری میں نقائص پائے گئے

63383917_303نئی دلی13اکتوبر(کے ایم ایس) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)کے طرف سے اس بات کے انکشاف کہ بھارت میں بنا کھانسی کا شربت پینے سے افریقی ملک گامبیا میں 66بچے فوت ہوچکے ہیں ، بھارتی ریاست ہریانہ نے شربت کی تیاری پر پابندی لگا دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈبلیو ایچ اور نے تقریباً ایک ہفتہ قبل بھارتی شربت کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا اور اسکے استعمال کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی۔ شربت بنانے والی ہریانہ کی کمپنی میڈن فار ما سیوٹیکلس میں دوا کی تیاری میں بڑی بے قاعدگیاں پائی گئی ہیں۔ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج نے بتایا کہ مرکزی اورہریانہ کے ریاستی محکمہ ادویہ کے مشترکہ معائنے میںپتہ چلا ہے کہ دوا کی تیاری میں کافی نقائص پائے جاتے ہیں جسے مدنظر رکھتے ہوئے اسکی مزید تیاری روک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کمپنی دوا کی تیاری کیلئے استعمال کیے گئے سازو سامان کی فہرست پیش کرنے سے بھی قاصر رہی ہے ۔ ہریانہ کے ڈرگس کنٹرولر نے کمپنی کو جواب داخل کرانے کیلئے سات روز کی مہلت دی ہے جس کے بعد اسکا مینو فیکچرنگ لائسنس معطل کیا جاسکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button