بھارت

بھارت:راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بم دھماکے کی دھمکی

WhatsApp Image 2022-11-19 at 10.45.16 AMممبئی 19نومبر(کے ایم ایس)بھارت میں انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی ان دنو ں” بھارت جوڑو یارا“ کر رہے ہیں ۔ اس دوران ایک نامعلوم شخص نے خط لکھ کر یاترا کے دوران بم دھماکہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
دھمکی کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے ۔ یاترا 28نومبر کی رات ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے خالصہ سٹیڈیم میں پڑھاﺅ ڈالے گی اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سٹیڈیم میں رات کے وقت آرام کے دوران بم دھماکہ ہوسکتا ہے۔ دھمکی پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کمشنر ہری نارائن چار ی مشرا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے جونی اندور کے علاقے میں ایک سویٹ ہاﺅس کے پتے پر خط بھیجا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت جوڑو یاترا خالصہ سٹیڈیم میں رات کو آرام کرتی ہے توبم دھماکے ہوسکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
دریں اثنا کانگریس مدھیہ پردیش شاخ کے سیکرٹری نیلابھ شکلا نے دھمکی آمیز خط کی سنجیدگی سے تحقیقات اور یاترا کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button